میکسیکو میں سکیورٹی فورسز نے 14 مشتبہ جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کر دیا

0
1053

میکسیکو کی پولیس نے فوج کی مدد سے فائرنگ کے تبادلے میں 14 مشتبہ جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق ریاست ویراکرُوز کے شہر سُوشی لاپَن میں ایک جرائم پیشہ گینگ نے ایک پولیس پارٹی پر اُس وقت فائرنگ کر دی جب وہ گشت پر تھی۔ حکومتی بیان کے مطابق اس پر فوج کو بھی طلب کر لیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔

ریاست ویراکرُوز کو جرائم کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY