کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودینگے: واوڈا

0
865

سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت احتجاج کرنیوالوں کو دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کے لیے تیار کھڑی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودیں گے بالکل ویسا ہی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد 24 نومبر کو جو کوئی اسلام آباد آیا تو توہین عدالت کے تحت ایم این اے ایم پی اے کی سیٹ کھونی پڑے گی، حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کیلئے تیار کھڑی ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہاؤس اریسٹ یا پھر مچھ جیل والی بات مت بھولیے گا، جن کی رہائی ہوئی ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے پھر گلہ نہ کرنا۔

SHARE

LEAVE A REPLY