عمران خان نے پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا۔

0
664

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے لاہور پولیس کی تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جب کہ عمران خان نے پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کے دوران لاہور پولیس نے بانی پی ٹی آئی سے مختلف سوالات کیے۔ بانی پی ٹی آئی نے سوالات کے جواب دینے سے انکار کیا اور کہا کہ پولیس پر اعتبار نہیں۔ تفتیشی افسر نےکہا کہ آپ تعاون کریں ہم آپ کے ساتھ انصاف کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی جاوید آص.ف کی یقین دہانی پربانی پی ٹی آئی نے15 منٹ تک سوالات کے جوابات دیے۔

ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران بانی پی ٹی آئی نے پنجاب فارنزک ٹیم کے ماہرین کو 3 ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ بہت سے تفتیشی اداروں کے زیرتفتیش ہوں، فی الحال کوئی ٹیسٹ نہیں کراؤں گا، اس حوالے سے بعد میں پولیس کو وقت دوں گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب فارنزک ٹیم نے پولی گرافک، وائس میچنگ اور فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کرنے تھے۔

تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY