وفاقی کابینہ نے سزا یافتہ سیاسی رہنماؤں کی میڈیا کوریج پر تشویش کا اظہار کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سزا یافتہ سیاسی رہنماؤں کی میڈیا کوریج پر اظہار تشویش کیا اور اس پر پیمرا سے جواب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان نے کہا کہ عدالتوں سے سزا یافتہ سیاسی رہنماؤں کے انٹرویوز نشر کرنا ملکی آئین اور قانون کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سزایافتہ افراد کو میڈیا پر ہیرو بناکر پیش کیا جائے گا تو قانون کا احترام کون کرے گا؟

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بھی سزایافتہ افراد کو میڈیا کوریج دیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں ریگولیٹر اداروں کو اپنا کردار کرنا چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY