امریکی تاریخ کی پہلی خاتون اور غیرسفیدفام نائب صدر،کملا ہیرس

0
1358

امریکی تاریخ کی پہلی خاتون اور غیرسفیدفام نائب صدر،کملا ہیرس

ہندنژاد امریکی سینیٹر کملا ہیرس کو منخب کیا۔ کملا ہیرس پہلی بلیک ویمن ہونے کے ساتھ پہلی ایشیائی امریکی اور افریقی امریکی خاتون ہے۔ جنہیں امریکہ کی کسی پارٹی نے نائب صدر عہدے کی دوڑ میں شامل کیا ۔ کملا ہیرس ابھی سینیٹ کی رکن ہے۔ وہ کیلیفورنیا کی اٹارنی جنرل رہ چکی ہے۔ کملا ہیرس کا پورا نام کملا دیوی ہیریس ہے، اور انکی پیدائش 20 اکتوبر، 1964 کو ہوئی۔
امریکہ کے آکلینڈ میں کملا ہیرس پرورش پائی اور ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی پڑھائی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کیلیفورنیا یونیورسٹی سے قانونی تعلیم حاصل کی۔
کملا ہیرس کی ماں شیاملا گوپالن ہیرس کی پیدائش چنئی میں ہوئی تھی۔ اور وہ کینسر محقق تھی۔ انکی ماں سال 1960 کے دہائی میں امریکہ چلی گئی تھی۔ کملا ہیرس کے والد ڈونلڈ ہیرس جمیکا کے رہنے والے ہیں اور نامور ماہر معاشیات ہے۔ انہوں نے کافی وقت تک سٹینفورڈ یونیورسٹی میں پڑھایا ہے۔ ہیرس نے اپنا کافی وقت اپنے نانا پی وی گوپالن کے گھر میں لوساکا، زیمبیا میں گذارا۔
گوپالن حکومت ہند میں ایک سرکاری ملازم تھے اور انہیں زمبابوے کے مہاجر کی انٹری مینج کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ نانا کا کملا پر کافی اثر رہا۔ وہ بتاتی ہے، میرے نانا دنیا میرے سب سے پسندیدہ لوگوں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے کہا کہ انکا بچپن اپنے نانا کے ساتھ مدراس میں گذرا، وہ انکی زندگی کے سب سے خوبصورت لمحے تھے۔
امریکہ کی تاریخ میں ابھی تک صرف تین بار کوئی خاتون نائب صدر عہدے کی امیدوار بنی ہے۔ یہ چوتھا موقع ہے جب کسی خاتون نےامریکی نائب صدر کا انتخاب لڑا اور پہلی مرتبہ نائب صدربنی۔

جو بائیڈن نے کملا ہیرس کو نائب صدر کا امیدوار اعلان کر کے ہند نژاد کے ساتھ ساتھ امریکہ میں رہ رہے افریقی نژاد سیادہ فام ووٹروں کو راغب کرنے کی کوشش کی ۔
جو بائیڈن نے اپنے آفیشل ٹیوٹر ہینڈل پر لکھا، یہ بتاتے ہوئے مجھے فخر ہورہا ہے کہ کملا کو میں نے اپنا نائب صدر کا امیدوار منتخب کیا ہے۔ جو بائیڈن نے کملا ہیرس کو ایک بہادر جنگجو اور امریکہ کے سب سے بہترین بیوروکریٹس میں سے ایک بتایا۔
مسٹر بائیڈن نے کیلیفورنیا کی سابق اٹارنی جنرل کملا ہیرس کو نائب صدر بنانے کا یہ اعلان کیا۔ ان کے نام کی توثیق ڈیموکریٹ کنونشن میں کی ۔ کملا ہیرس نائب صدارتی امیدوار کے لیے نامزد پہلی ڈیموکریٹ سیاہ فام شخصیت ہیں۔ وہ کیلی فورنیا سے سینیٹر ہیں اور وہ ماضی میں جوبائیڈن پر کڑی تنقید کرچکی ہیں۔
وہیں امریکہ صدر اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، میں سمجھتا ہوں کہ کملا بے حد مشتعل ہے۔ انہوں نے پرائمری الیکشن میں بہت خراب مظاہرہ کیا تھا، وہ ٹیکس بڑھانے والی اور فوج کے بجٹ کا کام کرنے والی ہے۔ ساتھ ہی وہ جو بائیڈن کی عزت بھی نہیں کرتی ہے۔
سال 2003 سے 2011 تک کملا سان فرانسيسكو کی ڈسٹرکٹ اٹارنی رہی۔ سال 2016 میں انہوں نے ریپبلکن سینیٹر لوریٹا سانچز کو شکست دے کر امریکی سینیٹ میں جونیئر نمائندے کا عہدہ اپنے نام کیا تھا۔
کملا ہوم لینڈ سیکیورٹی ، گورنمنٹ افیئرز کمیٹی ، انٹلیجنس کی سلیکٹ کمیٹی ، جسٹس کے لیے بنی کمیٹی اور بجٹ کے لیے بنی کمیٹی میں اپنی خدمات دے چکی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY