ایران کی آئل ٹینکر قبضے میں لینے پر برطانیہ کو دھمکی

0
548

ایران نے آئل ٹینکر قبضے میں لینے پر برطانیہ کو جوابی نتائج بھگتنے کی دھمکی دےدی۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے آئل ٹینکر قبضے میں لینے کو برطانیہ کا بے وقوفانہ اقدام قرار دیا ہے۔

حسن روحانی نے برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو اپنے اس اقدام پر ردعمل کا سامناکرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ نے عدم استحکام کا آغاز کیا ہے،اسے اس کے نتائج سمجھ میں آ جائیں گے۔

گزشتہ ہفتے برطانیہ نے جبرالٹر کے پانیوں میں ایک ایرانی ٹینکر کو روک کر الزام لگایا تھا کہ یہ آئل ٹینکر ایران پر عائد یورپی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کو خام تیل کی سپلائی کیلئے جارہا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY