بھارت ميں کئی مراحل پر مشتمل رائے دہی کے اختتام پر آج کرائے گئے رائے عامہ کے تازہ ترين جائزوں کے مطابق وزير اعظم نريندر مودی کا حکمران اتحاد پارليمان ميں اکثريت حاصل کرنے ميں کامياب رہ سکتا ہے۔
مودی کے نيشنل ڈيموکريٹک الائنس کو 545 رکنی پارليمان ميں 287 نشستيں ملنے کا امکان ہے جبکہ کانگريس کی قيادت ميں اپوزيشن اتحاد 128 سيٹيوں پر کامياب رہ سکتا ہے۔ حکمرانی کے ليے کسی بھی اتحاد کو 272 نشستيں درکار ہيں۔
ووٹوں کی گنتی کا عمل جمعرات سے شروع ہو گا اور ابتدائی نتائج اسی روز متوقع ہيں۔ بھارت میں عام انتخابات کا چھ ہفتوں پر محیط سلسلہ آج اختتام پذير ہوا۔ ان انتخابات میں نو سو ملین افراد ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔












