جماعت اسلامی نے 13 جولائی کو تاجر تنظیموں کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے حکم پر تاجروں کو دباؤ میں لانے اور کاروبار ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات ناقابل برداشت ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ تاجر برادری نے مہنگائی کے خلاف 13 جولائی بروز ہفتے کو ملک گیر مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
جماعت اسلامی سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی تاجر برادری کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔












