کراچی میں بلدیہ ٹاون کی فیکٹری کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار رحمان بھولا نے انٹرپول کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ خود کو سیاسی کارکن اور تعلق ایم کیو ایم سے بتایا ہے۔

بھولا کو پاکستان لانے کے لیے ایف آئی اے اور کراچی پولیس کی ٹیم آج تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔ بنکاک میں گرفتار ملزم نے انٹر پول کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ وہ ایک سیاسی کارکن ہے اور اس کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔

سانحہ بلدیہ کے وقت وہ ایم کیو ایم بلدیہ ٹاؤن کا سیکٹر انچارج تھا۔ عبد الرحمان بھولا نے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری سے متعلق بھی ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور کراچی پولیس کی مشترکہ ٹیم آج تھائی لینڈ روانہ ہو گی۔ ملزم کو 2سے 3روز میں پاکستان لایا جائے گا۔ پاکستان کی درخواست پر عبد الرحمان عرف بھولا کو انٹرپول نے بنکاک میں گرفتار کرکے بینکاک پولیس کے حوالے کیا تھ

SHARE

LEAVE A REPLY