تین اہم یورپی طاقتوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ علاقے میں تناؤ میں کمی لانے اور ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت بحال کرنے کی راہ تلاش کی جائے۔
فرانس کے قومی دن کے موقع پر جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے خاتمے کو روکنے کے لیے ذمہ داری سے کام کیا جائے۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے اتوار کے روز کہا کہ اگر واشنگٹن پابندیوں کا خاتمہ اور 2015ء کے جوہری معاہدے پر واپس لوٹتا ہے تو تہران بات چیت کے لیے تیار ہے۔












