جنوبی کوریا کے صدر نے جاپان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی سے متعلق جنوبی کوریائی اشیاء کی درآمد پر پابندیاں ختم کر دے۔ صدر مون جے اِن کے مطابق ان تجارتی پابندیوں سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو نقصان پہنچے گا۔
جنوبی کوریائی صدر نے الزام عائد کیا کہ جاپان ایک تاریخی تنازعے کے تناظر میں جنوبی کوریا کو سزا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں سے جنوبی کوریا کی نسبت جاپان کو زیادہ نقصان ہو گا۔ انہوں نے جاپانی پابندیوں کو ملک کی خود انحصاری بڑھانے کا ایک موقع پر بھی قرار دیا۔












