ننھی پاکستانی کوہِ پیما سلینہ خواجہ نے مشکل ترین 7027میٹر بلند چوٹی ’اسپنٹک ‘ سر کر کے نیا عالمی ریکارڈاپنے نام کرلیا۔ ننھی سلینہ نے یہ ریکارڈ 10 سال کی عمر میں قائم کیا۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق سلینہ کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ مہم جوئی کے لئے سلینہ گزشتہ ماہ اپنے والد یوسف خواجہ اور دیگر کوہ پیماؤں کے ساتھ روانہ ہوئی تھیں۔
مشکل موسمی حالات کے باوجود کم عمر کوہ پیماء سلینہ نے ہمت اور بہادری سے فتح کا جھنڈا لہرایا۔
سلینہ نے گزشتہ سال 9 سال کی عمر میں دنیا کی تیسری 6050 میٹر بلند ترین چوٹی ’منگلی‘ کو سر کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ اس سے قبل سلینہ خواجہ5765 میٹر بلند ’کوزہ سر‘ چوٹی بھی سر کر کے عالمی ریکارڈ بنا چکی ہیں۔
کم عمر کوہ پیما سلینہ خواجہ کی تربیت ان کے والد نے خود کی ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کی لگن اور شوق کو دیکھتے ہوئے خطروں سے کھیلنے کی تیاری کیلئے گھر میں ہی فٹنس کلب قائم کیا ہوا ہے۔
ننھی پاکستانی کوہِ پیما کا نیا عالمی ریکارڈ
کم سن کوہ پیما کی اگلی منزل دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنا ہے تاکہ یہ منفرد اعزاز بھی پاکستان کے نام کرسکے۔













