سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آج قبائلی اضلاع میں پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر وہاں کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کے عوام کو مبارک ہو۔

فاٹا کے غیور عوام کو مبارک ۔۔ صوبائ انخابات کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی فاٹا آئین کے فریم ورک میں مکمل طور پر شامل ہو جائیگا، یہ پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی سے یہ کامیابی ممکن ہوئ، افوج پاکستان اور سیاسی جماعتوں کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی انتخابات مکمل ہوتے ہی فاٹا آئین کے فریم ورک میں مکمل طور پر شامل ہو جائے گا۔

وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مزید کہا ہے کہ یہ پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے، جو وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی دل چسپی سے ممکن ہوئی۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سلسلے میں افوجِ پاکستان اور سیاسی جماعتوں کا کردار بھی قابلِ تعریف ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY