کینیڈا میں روشنیوں کے دلکش میلے نے دیکھنے والوں کو سحر انگیز کر دیا۔
نامورعمارتوں پر شاندار پروجیکشن کی بدولت یہ بلڈنگز ایک کے بعد ایک رنگ تبدیل کرتی جاتیں اور دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہ رہ پاتے۔
اس نظارے کو دیکھنے سیاح اور مقامی افراد بڑی تعداد میں یہاں موجود تھے اور اس موقعے پر تصاویر اور ویڈیوز بنواتے دکھائی دئیے۔
رات کی تاریکی میں یہ منظر کسی فلم کی طرح معلوم ہو رہا تھا جب ایک کہانی کی مانند تمام مناظر عمارتوں پر رنگ بکھیرتے دکھائی دئیے۔یہ رنگا رنگ تھری ڈی لائٹ شو ستمبر تک جاری رہیگا۔











