چیئرمین پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا

0
1060

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے یا نہ چلانے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ کچھ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ہونے کے حوالے سے عمران خان ملٹری ٹرائل کیلئے موزوں کیس ہیں لیکن اس سلسلے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

سول اور ملٹری حکام کے درمیان ایک عمومی اتفاق ہے کہ عمران خان 9 مئی کے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ تھے۔ سویلین فریقین بشمول وزیر اعظم شہباز شریف اور کچھ وفاقی وزرا پہلے ہی کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ عمران خان 9 مئی کے واقعات کے اہم منصوبہ ساز تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY