انصاف کی تلاش ,نسرین اختر نینا

0
892

جس معاشرے میں انصاف عنقاء ہو جاۓ.وہ معاشرہ کبھی بھی پھل پھول نہیں سکتا.بے رحم اور خود غرض لالچی لوگ جس کو مرضی ہراساں کرتے رہیں .اپنی پوذیشن اور طاقت کے گھمنڈ کے نشے میں چور ہو کر ظلم و ستم کا بازار گرم کرتے رہیں کوئ ان کی باز پرس کرنے والا نیہں.,کیونکہ قانون ان کے گھر کی لونڈی کی حیثت رکھتا ہے.مگر یہ بھول جاتے ہیں کہ خدا کی لاٹھی بےآواز ہے.کتنے ہی فرعون اور بےتحاشا طاقت ور لوگ اس دنیا میں آۓ اور اپنے تکبر اور اختیارات سمیت نیست و نابود ہو گۓ.
مشہہور صحافی اور گزشتہ پچاس سال سے ایک ادب کی ترویج کرنے والے ادارے کی مالک محترمہ منزہ سہام مرزا کا کیا قصور ہے? کہ کئ برسوں سے ایک شخص انھیں تنگ کررہا ہے.ان کے خلاف غلط مقدمات کر رہا ہے.ان کے اثاثوں پہ نجائیز دعوے کر رہا ہے.اسمبلی کا ممبر ہونے کی وجہ سے خود کو ہر قسم کی ذیادتیوں میں حق بجانب سمجھے ہوۓ ہے.وزیر اعظم عمران خان کو چاہیے کہ اپنی صفوں میں موجود ان کالی بھیڑوں کی غلط حرکات کا جایزہ لیں اور انھیں عوامی خدمت کے عہدوں سے فارغ کر کے ان کا کڑا احتساب کیا جاۓ.تاکہ کوئ شخص بھی کسی کو جھوٹے مقدمات میں الجھا کر زہنی اور مالی پریشانیوں میں مبتلا کرنے کی جرات ناکرسکے.منزہ سہام صاحبہ برسوں سے انصاف کے حصول کے لیۓ جد و جہد کر رہی ہیں.ان کے اس اہم مسلۓ پہ توجہ دی جاۓ اور انہیں جمیل احمد نامی شخص کی زیادتیوں سے نجات دلا کر انصاف دیا جاۓ جو کہ پی ٹی آئ کا منشور ہے.

نسرین اختر نینا.
اسلام آباد

SHARE

LEAVE A REPLY