پنجاب حکومت نے پنشن میں 10 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پنجاب میں ریٹائر ہونے والے افسروں و ملازمین کو پنشن دس فیصداضافے کیساتھ ملے گی ۔ یاد رہے نئے مالی سال میں وفاقی حکومت نے ریٹائر افسر وں و ملازمین کی پنشن میں دس فیصد کا اضافہ کیا تھا ۔ اب ریٹائر ملازمین کو جولائی کی پنشن دس فیصد اضافے کیساتھ ملے گی۔
اس سے قبل وفاقی وزارت خزانہ و اقتصادی امور نے رواں مالی سال کے دوران معذور سرکاری ملازمین کے خصوصی سفری الاؤنس ایک ہزار سے بڑھا کر 2 ہزار روپے ماہانہ کردیا ہے جبکہ انہیں نارمل سفری الاؤنس بھی ملے گا۔

گریڈ 1 تا 4 کے معذور ملازمین کو 340 روپے، گریڈ 5 تا 10 کے ملازمین کو 460 روپے، گریڈ 11 تا گریڈ 15 کے ملازمین کو 680 اور گریڈ 16 تا 20 کے ملازمین کو 120 روپے ماہانہ سفری الاؤنس الگ سے دستیاب ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY