یہ عالمی امن کیلئے اہم موقع ہے، ہم مل کر دنیا میں اتحاد قائم کرسکتے ہیں: وزیراعظم شہبازشریف

0
564

سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی مذکرات کے آغاز سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث مذاکرات ممکن ہوئے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مذاکرات کے لیے اہم کردار ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ یہ عالمی امن کے لیے اہم موقع ہے، ہم مل کر دنیا میں اتحاد قائم کرسکتے ہیں، امید ہےکہ جب ہم واپس جائیں گے تو ہمارے پاس ایسی دستاویز ہوگی جو دنیا بھر میں امن، ترقی اور خوشحالی لائےگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ تمام کوششوں کا مشترکہ نتیجہ خوشگوار ملاقات کی صورت میں نکلا ہے، امید ہے آج کی بات چیت کی نتیجہ خیز پیش رفت سامنے آئےگی۔

اس موقع پر قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات خطے اور پوری دنیاکی سلامتی اور عالمی معیشت کے لیے اہم اور تاریخی ہیں، مذاکرات میں شامل تمام ممالک کی قیادت اور ان کی کوششوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، سب کےلیےنیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، مسئلے کے حل تک قطر اپنی ثالثی کی کوششیں جاری رکھےگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY