نیب نے مریم، حسن اور حسین کو طلب کر لیا

0
591

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں 31 جولائی کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو بھی طلب کیا ہے جس کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نیب نے میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے عبدالعزیز کو بھی اسی کیس میں طلب کیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ طلب کیے گئے شریف فیملی کے یہ تمام افراد چوہدری شوگر مل میں شیئر ہولڈرز ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY