آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کی فاتح انگلینڈ کی ٹیم لارڈز میں آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میں صرف 85 رنز پر ڈھیرہوگئی۔

انگلینڈ کے صرف تین بیٹسمین جو ڈینلی 23، سیم کرن 18 اور اولی اسٹون 19 رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں پہنچ سکے۔

لارڈز میں انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو شروعات ہی میں غلط ثابت ہوا، جیسن رائے تیسرے ہی اوور میں صرف پانچ رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

نئے آنے والے بیٹسمین جو ڈینلی نے تیزی سے اسکور میں اضافہ کیا لیکن 23 رنز پر ایڈیئر نے اُنہیں ایل بی ڈبلیو کردیا۔

اس کے بعد انگلش ٹیم کی وکٹیں گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا جو ٹیم کے آل آؤٹ ہونے پر ختم ہوا، جونی بیریسٹو، معین علی اور کرس ووکس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

آئرلینڈ کے ٹم مرتاگ نے انگلش ٹیم کی تباہی میں مرکزی کردار ادا کیا اور صرف 13 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایڈیئر نے تین اور رینکین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ورلڈ کپ جیتنے والی انگلش ٹیم کے پانچ کھلاڑی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY