ساوتھ مانچسٹر کی سب سے بڑی ہاوسنگ اسٹیٹ ودانشاء میں سہہ روزہ کھیلوں کا منفرد انعقاد مانچسٹر سٹی کونسل ،ودانشاء ہاؤسنگ ۔فورم ٹرسٹ اور ایم سی آر ایکٹو کے اشتراک سے ودانشاء پارک میں کیا گیا۔کھیلوں کی منفرد بات اس میں حصہ لینے والے کمیونٹی کے ہر عمر کے افراد ہیں خواہ بچے خواہ بزرگ جبکہ خصوصی افراد کی شرکت یہاں کے باسیوں کی زندہ دلی کا ثبوت ہے ۔
عالمی اخبار کے نمائندہ مقدسہ بانو سے بات کرتے ہوئے تقریب کی ایک آرگنائزر جینواٹس نے بتایا کہ گزیشہ آٹھ سال سی کھلیوں کا میلہ سجایا جاتا ہے اور نہ صرف مقامی دوسرے ٹاون سے بھی خواتین و حضرات اپنے اہل و عیال کے ساتھ سارا دن مختلف کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں اور خوب لطف اندوز ہوتے ہیں ۔مسلم کمیونٹی کے لئے خاص طور پر دال اور سبزیوں سے تیار پکواں بھی مفت تقسیم ہوتے رہے
۔پاکستانی کمیونٹی کم دیکھنے میں نظر آئی ۔ہر قسم کی ہنگامی صورت حال دی نبھٹنے کے لئے احسن اقدام بھی کیے گئے تھے ۔خصوصی اور عمر رسیدہ افراد کی آمد و رفت کے لئے بھی پارک میں اقدامات قابل دید رہے ۔
موسم گرما کی تعطیلات اور گرم موسم کو پارک کے خوبصورت ماحول کے ساتھ موسیقی اور رنگ و نسل اور عمر کی قید سے بالاتر ہو کر خوب لطف اندوز ہوتے افراد ہر طرف خوش و خرم نظر آئے ۔کھیلوں کے انعقاد کئے لئے خصوصی کتابچہ بھی شائع کیا گیا تھا تاکہ شرکت کرنے والی افراد کی بہتر رہنمائی کی جا سکے ۔
مقدسہ بانو













