آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائر علیم ڈار یکم نومبر اتوار کو پنڈی میں زمبابوے پاکستان کے دوسرے ون ڈے میں ریکارڈ ہولڈر بن گئے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے آئی سی سی امپائر علیم ڈار کے لیے تاریخ ساز بن گیا، باون سالہ علیم ڈار نے اس میچ میں بطور امپائر فرائض انجام دے کر ریکارڈ دو سو دسواں میچ آفیشیٹ کیا۔
اس سنگ میل کے ساتھ ہی انہوں نے جنوبی افریقی روڈی کوئرٹزن کا اعزاز اپنے نام کر لیا، اس سے پہلے پاکستانی امپائر ٹیسٹ کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ میچز میں امپائرنگ کرنے کے ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔












