پاکستان کو جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ پاکستان نے پہلا میچ جیتا تھا۔

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 144 رنز بنائے۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 145رنز کا ہدف دیا جو جنوبی افریقا نے 16.2 اوورز میں 4 وکٹوں پر باآسانی حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس اور پٹ وان بلجون نے 42،42 رنز کی اننگز کھیلی، جے جے اسموٹس 7 اور ملان نے 4 رنز بنائے۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 144 رنز بنائے۔

محمد رضوان 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابراعظم پانچ رنز اور حیدرعلی 10 رن پر آؤٹ،حسین طلعت 3 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔

افتخار احمد 20، خوشدل شاہ 15 اور محمد نواز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 12 گیندوں پر 30 رنز اور عثمان قادر 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوائن پریٹوریئس نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آج کے میچ میں قومی ٹیم میں بابراعظم ، محمدرضوان، حیدرعلی، حسین طلعت ، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، محمد نواز ، فہیم اشرف ، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی شامل تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY