ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےفیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی صدر کا اعلان عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، ایران نے ایٹمی معاہدے پر عمل کیا۔
ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا کبھی جوہری معاہدے سے مخلص ہی نہیں تھا، امریکا نے ہمیشہ ایٹمی معاہدے سے متعلق جھوٹ بولا، امریکانےبغیر کسی ثبوت کے ہمیشہ ایران کی مخالفت کی۔
حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پر عمل کیا، آئی اے ای اے نے تصدیق بھی کی۔













