وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
دنیا نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کر لیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جائے گا اس کا اعلان رات بارہ بجے کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز زیر غور ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے فی لٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔












