جن ارکان نے اپنا ضمیر بیچا ان کی نشاندہی کریں گے ، شہباز شریف

0
651

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جن 14 ارکان نے اپنا ضمیر بیچا ان کی نشاندہی کریں گے، اگلے ہفتے اے پی سی بلائیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آج وفاق کی علامت سینیٹ پر حملہ ہوا ہے، 50 سینیٹرز نے دباؤ اور خریدنے کی کوشش کے باوجود ووٹ دیا، آج ہم نے کٹھ پتلی چیئرمین کو بے نقاب کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم سب سیاسی جماعتوں کے اکابرین نے بھرپور مشاورت کر کے فیصلے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری اپوزیشن نے آج سینیٹ میں ضمیر بیچنے والے 14 ارکان کے نام عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سینیٹ کا جب بھی اجلاس ہوگا، اس میں آج ہونے والی ہارس ٹریڈنگ کو بے نقاب کرینگے۔

SHARE

LEAVE A REPLY