وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں خطے کی صورت حال بالخصوص افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے افغان امن عمل میں معاونت کیلئے امریکا اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔












