امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں نفرت کے لیے کوئی جگہ نہیں، منافرت پر مبنی واقعات کو روکنا ہوگا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہاں ایسا کئی برسوں سے ہوتا چلا آرہا ہے، فائرنگ کرنے والے ذہنی مریض ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی ریاستوں ٹیکساس اور اوہائیو میں فائرنگ کے واقعات میں 29 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہو گئے تھے۔
ادھر میکسیکو کے صدر کا کہنا ہے کہ ٹیکساس میں فائرنگ سے ہلاک افراد میں 6 کا تعلق میکسیکو سے تھا، ٹیکساس کے شہر الپاسو میں گزشتہ روز فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے تھے۔











