چیرمین نیب نے ناجائز اختیارات کا استعمال کیا۔مقدسہ بانو

0
1030

پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ خواتیں ونگ کی صدر محترمہ انجم جرال نے عالمی اخبار کو بیان دیتے ہوئے شدید الفاظ میں کٹھ پتلی حکومت پر سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پہ غم و غصہ کا اظہار کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے کبھی آمریت کے آگئے گھٹنے نہیں ٹیکے تو زرداری صاحب نوسر باز وزیر اعظم کی مداری حکومت کے آگئے کیسے جھک سکتے ہیں ۔

وزیر اعظم پاکستان اپنے اختیارات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ذاتی خواہشات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔جرال صاحبہ نے کہا کہ زرداری صاحب مرد حر ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کارکنان ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں زرداری صاحب کو پہلے بھی جھوٹے مقامات کا سامنا رہا تھا اور وہ سرخرو ہوئےانشا اللہ اب بھی ھمارا قائد سرخرو رہے گا۔

اس موقع پر برطانیہ کی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی پی پی  مقدسہ بانو نے بھی اپنے بیان میں نیب پر کڑی تنقید کی اور نیب گردی کو فل فور ختم کرنے کا کہا۔حکومت نے نیب گردی کی آڑ میں پاکستان کی عوام کو2019 _20 کے بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے زرداری صاحب کی گرفتاری کو خاص وقت مقرر پر عمل درآمد کروا کر نیب کی بدنیتی کا برملا بھانڈا پھوڑ۔

مقدسہ بانو نے زرداری صاحب کی گرفتاری پر احتساب عدالت کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا اظہار کیا ۔انکا کہنا تھا چیرمین نیب نے ناجائز اختیارات کا استعمال کر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیا۔کیونکہ زرداری صاحب کے کیس کا عبوری ریفرنس احتساب عدالت میں آ چکا تھا تو پھر وارنٹ گرفتاری کیسے جاری کیا گیا ۔جبکہ شک کی بنیاد پر کیس چل رہا ہو۔ مزید مشترکہ بیان میں مقدسہ بانو اور ا نجم جرال نے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کہ بیان کے مطابق ملکی سالمیت کے پیش نظر پر امن احتجاج کو سراہتے ہوئے انکی سیاسی بصیرت کی داد دی

SHARE

LEAVE A REPLY