مودی کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کیخلاف بغاوت ہے:شہباز شریف

0
729

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مودی کااقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کیخلاف بغاوت ہے، اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پرعمل کرائے۔
پریس کانفرنس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نریندرمودی گجرات کےہزاروں مسلمانوں کاقاتل ہے،مودی سےمسئلہ کشمیرکےحل کی توقع رکھنابچگانہ سوچ تھی،کلسٹربم مارکرکشمیریوں کوشہیدکیاگیا، جنگ کسی مسئلےکاحل نہیں،مودی کےاقدام کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتےہیں،مودی کااقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،مودی کااقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کیخلاف بغاوت ہے،اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پرعمل کرائے، عالمی برادری کونہتےکشمیریوں کاساتھ دیناچاہیے، ن لیگ نےوزیراعظم آزادکشمیرکوبھرپورحمایت کایقین دلایاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کواسلامی ممالک میں وفودبھیجنےچاہئیں اورمسئلہ کشمیرپرپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس طلب کیاجائے،اسپیکرقومی اسمبلی کوجلدمشترکہ اجلاس بلاناچاہیے،پوری دنیامیں مسئلہ کشمیرپرہماری ایک آوازجانی چاہیے،برطانیہ ہمارادوست ملک ہے،مسئلہ کشمیرپرساتھ دینا چاہیے،امیدہےبرطانوی حکومت مودی کےاقدام کی مذمت کرے گی۔ اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکارنےخطےمیں خطرناک صورتحال پیدا کردی ہے،یاسین ملک پرتہاڑجیل میں ظلم کیاجارہاہے جبکہ سید علی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق کےساتھ بھی ظلم کیاجارہاہے،ہم کشمیری بھائیوں کوتنہانہیں چھوڑیں گے،ہم نےکمزوری دکھائی توآنےوالی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY