اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیرمیں کشیدگی پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں سخت پابندیوں سے آگاہ ہے۔
مبصرگروپ نےایل اوسی پرفوجی سرگرمیوں میں اضافےکا مشاہدہ کرکے رپورٹ دی ہے۔ تنازع کے تمام فریقین سے اپیل ہے وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
سیکرٹری جنرل کامؤقف ہےکہ کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب مسائل دوطرفہ بات چیت سےحل ہونےچاہئیں۔ ہم خطے میں کشیدگی اور خدشات کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں لگائی گئی پابندیوں سے بھی واقف ہیں اور تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں پہلے ہی آپ کو بتا چکا ہوں کہ پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے گروپ نےلائن آف کنٹرول کے اطراف بڑھتی فوجی سرگرمیوں پر مشاہدہ رپورٹ دی ہے۔












