کیا ایسی سزا ہم پاکستان میں نہیں دے سکتے

0
543

الیکشن جیتنے کیلئے وعدے کرنا اور الیکشن جیت جانے کے بعد وہ وعدے پورے نہ کرنا سیاستدانوں کی پرانی عادت ہے تاہم میکسیکو میں ایک میئر کو یہ معاملہ خاصا مہنگا پڑ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے ایک قصبے میں عوام نے اپنے وعدہ خلاف میئر کو سزا کے طور پر عورتوں والے کپڑے پہنا کر ساری دنیا کیلئے ایک نئی مثال قائم کر دی۔ میکسیکو کے قصبے ہوئیکسٹان میں ہاویئر سباسشیئن ہمینیز سانتیز نے میئر کا الیکشن لڑتے وقت کئے وعدے پورے نہیں کئے جس پر اسے سزا ملی۔

اس موقع پر شہریوں کا جم غفیر جمع ہو گیا جو میئر کو وعدے پورے نہ کرنے پر جلی کٹی سناتے رہے اور میئر کو شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کچھ دیر بعد میئر نے عوام سے معافی مانگتے ہوئے وعدے پورے کرنے کی نوید سنا دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY