یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن بریگزٹ معاہدے پر دوبارہ مذاکرات خارج از امکان ہیں۔

منگل کی شب یورپی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ یورپ کی برطانیہ کے ساتھ موجودہ سمجھوتے سے بہتر بریگزٹ ڈیل ممکن نہیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کر رکھا ہے کہ چاہے کوئی ڈیل ہو یا نہ، برطانیہ اکتیس اکتوبر تک یورپی یونین سے نکل جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY