وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو عبادات سے روکنا سیکیولر بھارت کی موت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ’عالمی برادری خاموش تماشائی بننے کے بجائے دنیا میں اُصول، سچائی اور قانون کی بالادستی کی حامی بن کر بھارتی مودیوں کی انتہا پسندی کو روکے۔‘

کشمیریوں کو سلام ہے, ان کی قربانیاں عظیم ہیں۔ ان کا جذبہ اور اپنے نصب العین سے وابستگی بھارت کو شکست دے چکی ہے۔ اپنے آئینی اور جمہوری حق کیلئے برسرپیکار کشمیریوں کی حمایت سچائی، اصول اور جمہوریت کی حمایت ہے۔

انہوں نے مزید ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’کشمیریوں کو سلام ہے، اُن کی قربانیاں عظیم ہیں۔ اُن کا جذبہ اور اپنے نصب العین سے وابستگی بھارت کو شکست دے چکی ہے۔ اپنے آئینی اور جمہوری حق کے لیے برسرپیکار کشمیریوں کی حمایت سچائی، اُصول اور جمہوریت کی حمایت ہے۔‘

مودی کی فسطائیت اور ظلم، 9 لاکھ قابض فوج کی بندوقیں کشمیریوں کے حق کو دبا نہیں سکتیں۔ مسلمانوں کو ان کے مذہبی شعائر اور عبادات سے روکنا سیکولر بھارت کی موت ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مودی کی فسطائیت اور ظلم، 9 لاکھ قابض فوج کی بندوقیں کشمیریوں کے حق کو دبا نہیں سکتیں۔ مسلمانوں کو ان کے مذہبی شعائر اور عبادات سے روکنا سیکولر بھارت کی موت ہے۔

کشمیری ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ ہمیں ان پر فخر ہے۔
پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک ان کے شانہ بشانہ ہے۔
کشمیر سے ہمارا رشتہ لا الہ الا اللہ کے ابدی پیغام پر مبنی ہے

اس کے علاوہ اُن کا کہنا تھا کہ کشمیری ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ ہمیں ان پر فخر ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک ان کے شانہ بشانہ ہے۔کشمیر سے ہمارا رشتہ لا الہ الا اللہ کے ابدی پیغام پر مبنی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY