پہلے ہی بتایا تھا کہ پاناما لیکس کا زیرو رزلٹ آئیگا، رحمان ملک

0
377

لندن ۔ سید کوثر عباس کاظمی ۔ سابق وزیرِداخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہ

وسطی لندن میں واقع اپنے گھر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور اپنی خارجہ پالیسی پر غور کرنا چاہیے۔

قربانیاں پاکستان اور پاکستانیوں نے دی ہیں اور جب اس کا پھل کھانے کا وقت آیا ہے تو بھارت امریکہ کا منظور نظر بن بیٹھا ہے۔

پریس کانفرنس میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پانامہ لیکس کے بارے میں پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اس معاملے پر زیرو رزلٹ آئے گا اور وقت نے میری بات کو سچ ثابت کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پر اسی قسم کے غلط الزامات لگائے گئے تھے۔ اور ان کے لئے صرف جیلیں اور عدالتیں تھیں۔ اور آج جب پانامہ لیکس کا معاملہ آیا ہے تو کیا قانون بدل گیا ہے۔

انھوں نے کہا تمام قوانین موجود ہیں لیکن ضرورت ان پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ لندن کے فلیٹس کے معاملے پر قطری شہزادے کے خط کے بعد قانونی طور پر اس معاملے کی قانونی چارہ جوئی پاکستان میں ہو نہیں سکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY