کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے

0
839

کشمیر کی جدوجہد آزادی کے اہم کردار اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین سید علی گیلانی کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

سید علی گیلانی بھارتی مظالم کے خلاف توانا آواز تھے جنہوں نے اپنی زندگی کی تقریباً 7 دہائیاں کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی آواز بلند کرنے میں گزاریں اور دو دہائیوں تک بھارتی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔

سید علی گیلانی 1972، 1977 اور 1987 میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی رہے۔

سید علی گیلانی نے زندگی کے آخری 11 برس سری نگر کے علاقے حیدرپورہ میں اپنے گھر میں نظر بندی کی حالت میں گزارے۔

یکم ستمبر 2021 کو سید علی گیلانی حیدرپورہ میں اپنے گھر میں نظر بند رہتے ہوئے انتقال کر گئے تھے، ان کے جسدِ خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپردِ خاک کیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY