بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش زیر غور ہے،فواد چوہدری

0
949

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے پاکستانی فضائی اور زمینی تجارتی روٹ کی مکمل بندش زیر غور ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود مکمل بند کرنے پر غور کر رہےہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی زمینی راستے سے بھارت کی افغانستان کے لیے تجارت کی بندش کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی اور زمینی تجارتی روٹ بند کرنے کی تجاویز کابینہ اجلاس میں پیش کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے قانونی امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شروعات کی،ہم اختتام کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY