وفاقی اور پنجاب حکومتوں کا جاں بحق رپورٹر کیلئے مالی امداد کا اعلان

0
1420

ظفر معین بلے

چینل فائیو کی رپورٹر صدف چار بچوں کی ماں ہے اوربچوں کی واحد کفیل ہےعمران خان کے کنٹینر سے گر کر کچلی گیئ ۔انا للّٰہ و انا الیہ راجعون

وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے لواحیقن کیلئے امداد کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ خاتون رپورٹر کے اہل خانہ کیلئے 50 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا اور متعلقہ حکام کو کارروائی مکمل کرکے چیک اہل خانہ کو دینے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر خاتون صحافی جاں بحق

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بھی صوبائی حکومت کی جانب سے صدف کے اہل خانہ کیلئے 25 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ وپنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق محکمہ ڈی جی پی آر کی جانب سے صدف کے اہل خانہ کو 10 لاکھ الگ سے دیئے جائیں گے، پنجاب حکومت مرحومہ کےبچوں کی بھی کفالت کرے گی۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے بیٹے چوہدری مونس الہٰی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر امدادی رقم 25 سے بڑھاکر 50 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY