قابض صہیونی فوج کےوحشیانہ تشدد سے 170 فلسطینی زخمی

0
782

مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کے غیر آئینی اقدام کے خلاف فلسطین بھر میں احتجاج جاری ہے۔  بیت المقدس، مقبوضہ مغربی کنارے اورغزہ کی پٹی میں ہزاروں فلسطینیوں نے  احتجاجی مظاہرے  جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مشتعل مظاہرین اور اسرائیلی فوج کےدرمیان کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ قابض فوجیوں نے نہتے فلسطینی مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے طاقت کے وحشیانہ حربے استعمال کیے جس کے نتیجے میں مزید 170سطینی زخمی ہوگئے۔

ہلال احمر فلسطین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہےکہ ’انتفاضہ آزادی القدس‘ کےدوران گذشتہ روز غرب اردن، غزہ اور القدس میں 170فلسطینی زخمی ہوئے۔ ان میں سے66 کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ تحریک انتفاضہ آزادی القدس کے دوران 5 کو براہ راست فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا جب کہ 18 فلسطینی ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے۔ غرب اردن اور بیت المقدس میں جب کہ 60 فلسطینی غزہ میں زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی آبادیوں اور یہودی کالونیوں کو ملانے والے نقاط تماس پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں ہوئیں۔

نابلس شہر میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے دوران حورہ کیمپ کےقریب ایک فلسطینی صحافی سمیت کئی شہری زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالے صحافی کو علاج کے لیےرفیدیا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ مظاہروں  اور اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کی کوریج کررہا تھا۔ فلسطینیوں کے احتجاج اور اسرائیلی فوج کے تشدد کے باعث عورتا کے علاقے میں کئی گھنٹے ٹریفک جام رہی۔

غرب اردن کے دوسرے شہروں جنین، رام اللہ، طلوکرم، الخلیل، بیت لحم اور سلفیت میں بھی القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

مظاہروں کے دوران فلسطینی شہریوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی اور ان پر پٹرول بموں سے بھی حملے کیے۔ دوسری طرف سے قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشرکرنےکے لے ان پر لاٹھی چارج کیا، آنسوگیس کی شیلنگ، دھاتی گولیوں کا استعمال اور صوتی بموں سے حملے کیے گئے۔

قابض فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوئے۔ ان میں سے بعض کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ دسیوں فلسطینیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینی مظاہرین پر تشدد کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے۔ ان فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کی طرف سے براہ راست گولیاں ماری گئیں۔ ہفتے کے روز بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ایک درجن فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

غزہ کی پٹی میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئ

 مرکز اطلاعات فلسطین

SHARE

LEAVE A REPLY