برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے چیئرمین رچرڈ شارپ سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ایک ملین ڈالرز کا قرضہ دلوانے کیلئے معاونت کے انکشاف کے بعد پیدا ہونے والے تنازع پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

بی بی سی میں سربراہ کی تعیناتی کیلئے وزارت کو تجویز دینے والے ارکان پارلیمنٹ کے کراس پارٹی پینل کو جمع کروائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چیئرمین رچرڈ شارپ نے تقرری سے قبل پینل کے سامنے بورس جانسن کو قرض دلوانے کیلئے کی گئی معاونت کا معاملہ ظاہر نہیں کیا تھا جو کہ واضح طور پر مفادات کے ٹکراؤ کا معاملہ ہے۔

ایڈم ہیپنسٹال نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ رچرڈ شارپ کے اپنی تقرری سے قبل پینل کے سامنے مفادات کے ٹکراؤ کا معاملہ ظاہر نہ کرنے سے اس بات کا بھی امکان بھی پیدا ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر سابق وزیراعظم کے سامنے انہیں مکمل آزادی حاصل نہیں تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY