چار مئی 1979ء – مارگریٹ تھیچر برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں

0
1932

برطانیہ کی واحد وزیراعظم ہونے کا اعزاز رکھنے والی تھیچر کو “آئرن لیڈی” کے لقب سے بلایا جاتا تھا۔ انہوں نے کنزرویٹوز کو تین الیکشنز کے دوران کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وہ 1979ء سے 1990ء تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہیں جو کہ انیسویں صدی کے آغاز سے کسی بھی برطانوی وزیراعظم کے اس عہدے پر فائز رہنے کا سب سے زیادہ دورانیہ ہے۔

آپ 13 اکتوبر 1925ء کو گرانتھم، لنکن شائر، انگلستان میں پیدا ہوئیں۔ جامعہ آکسفورڈ میں تعلیم پائی۔ بعد ازاں قانون کی تعلیم حاصل کی اور 1954ء تا 1957ء وکالت کے پیشے سے وابستہ رہیں۔ 1959ء میں قدامت پسند پارٹی کے ٹکٹ پر دارالعوام کی رکن منتخب ہوئیں۔ دو سال بعد قومی بیمہ اور پنشن کی وزارت میں مشترکہ پارلیمانی معتمد (جوائنٹ پارلیمنٹری سیکرٹری) مقرر کی گئیں۔ 1964ء تا 1970ء، جب قدامت پسند پارٹی اپوزیشن میں تھی، اپنی جماعت کی شیڈول کیبنٹ میں سماجی تحفظ کی نائب وزیر مملکت برائے تعلیم و سائنس رہیں۔ فروری 1974ء میں قدامت پسند پارٹی کی شکست کے بعد پارٹی کی شیڈول کیبنٹ میں شامل کی گئیں۔ 1975ء میں جماعت کی سربراہ منتخب ہوئیں۔ مئی 1979ء میں جماعت کی فتح کے بعد وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوئیں۔ اور 1990ء تک اس عہدے پر فائز رہیں۔
آپ برطانیہ کی تاریخ کی واحد خاتون ہیں جو وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہیں۔ آپ لارڈ سالسبری کے بعد سب سے زیادہ عرصے تک اور 19 ویں صدی کے اوائل میں لارڈ لیورپول بعد مستقلاً سب سے زیادہ سالوں تک مسند اقتدار پر فائز رہنے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں یعنی آپ 20 ویں صدی میں سب سے طویل مدت تک برطانیہ کی وزیر اعظم رہیں۔ آپ برطانیہ میں کسی اہم سیاسی جماعت کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون تھیں اور ملکی تاریخ کی واحد خاتون بھی جنہوں نے ریاست کے چار اہم مناصب پر خدمات انجام دیں۔
آپ سوویت اتحاد پر کڑی تنقید کرتی تھیں اور 1976ء میں سوویت قیادت کے خلاف ایک جارحانہ تقریر پر آپ کو “خاتونِ آہن” کا لقب ملا

SHARE

LEAVE A REPLY