اداکار محسن عباس کو خلع کی درخواست پر نوٹس جاری، جواب طلب

0
799

لاہور کی فیملی کورٹ میں ماڈل فاطمہ سہیل کی خلع کی درخواست پر اداکار محسن عباس کو نوٹس جاری دیا گیا، عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے درخواست پرسماعت کی، ماڈل فاطمہ سہیل نے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شوہر ذہنی مریض ہے، میری دیکھ بھال نہیں کر سکتا۔ محسن عباس ایک لالچی انسان ہے، مجھ سے پیسے چھیننا چاہتا ہے۔ اس کے دوسری لڑکیوں کے ساتھ تعلقات ہیں، میری زندگی برباد کر دی، مزید ساتھ نہیں رہ سکتی۔

فیملی کورٹ نے خلع کی درخواست پر اداکار محسن عباس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY