مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے کہا ہے کہ دارالحکومت قاہرہ میں مارکُس کیتھیڈرل کے بالکل قریب واقع ایک قبطی گرجا گھر پر حملہ ایک خود کُش کارروائی تھی۔

اس حملے میں مرنے والوں کی تدفین کے موقع پر السیسی نے کہا کہ یہ حملہ بارودی جیکٹ سے لیس ایک بائیس سالہ نوجوان نے کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس حملے میں مبینہ طور پر ملوث مزید تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز کیے جانے والے اس حملے میں 23 نہیں بلکہ 25 افراد ہلاک ہوئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY