رمنی نے امریکا کی طرف سے طالبان کے ساتھ مذاکرات بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق طالبان کو یہ پیغام دینا ناگزیر تھا کہ امریکا امن معاہدے کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کی لیے تیار نہیں۔

بیان کے مطابق کابل حملوں کے ذریعے طالبان نے اپنی امن کی خواہش پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ گزشتہ روز جرمنی نے افغانستان میں سکیورٹی کے مخدوش حالات کی وجہ سے پولیس کے ایک تربیتی منصوبے کو بھی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کئی تریبت کاروں کو واپس جرمنی بلا لیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY