سال 2016ء کے دوران عالمی سطح پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں کمی واقع ہوئی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق میں داعش کے حملوں میں اضافے کے باوجود عالمی سطح پر مجموعی طور پر ایسے حملوں کی تعداد میں نو فیصد کمی ہوئی جبکہ ان کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 13 فیصد کم رہی۔
دہشت گردی پر امریکی محکمہ خارجہ کی اس سالانہ رپورٹ کے مطابق 2016ء کے درمیان مجموعی طور پر 11,072 دہشت گردانہ حملے ہوئے جن کے نتیجے میں 25,621 اموات ہوئیں۔ اس کمی کی وجہ افغانستان، شام، نائجیریا، پاکستان اور یمن میں دہشت گردانہ حملوں میں کمی بنی۔












