وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خسارے میں جانے والے یونٹس کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل سے وفاقی وزیر برائے نجکاری عابد حسین بھیو کی ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین نجکاری کمیشن مسٹر سلیم نے بھی ملاقات میں شریک تھے۔
ملاقات میں نجکاری کے مجوزہ منصوبے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، وزیر خزانہ نے خسارے میں جانے والے یونٹس کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اقدام سے ان کی کارکردگی، پیداواری صلاحیت اور مسابقت پیدا ہوگی، کارکردگی بہتر بنانے سے ملک کے مجموعی ریونیو کی بنیاد کو بڑھایا جا سکے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تمام زیر التوا مسائل کے حل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔












