صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں پولیو کے 2 نئےکیسز سامنےآگئے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں ڈھائی سال کی بچی اور تورغر میں 2 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ای او سی کے مطابق متاثرہ بچوں میں پولیو وائرس کی تشخیص کی وجہ والدین کی جانب سے بچوں کو ویکسین نہ پلا نا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔













