الاسکا کے جزیرے پر انتہائی طاقت ور زلزلہ، سونامی کی وارننگ

0
71

امریکی ریاست الاسکا کے ایک جزیرے پر منگل کے روز ریکٹر اسکیل پر انتہائی طاقت ور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔ زلزلے کی شدت سات اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی۔

بہت طاقت ور جھٹکوں کے باعث امریکا کی اس ریاست اور مغربی کینیڈا کے جنوبی ساحلی علاقے کے باشندے انتہائی خوف کا شکار ہو گئے۔ چند گھنٹے تک حالات کا مشاہدہ کرنے کے بعد حکام نے سونامی کی وارننگ واپس لے لی۔ زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY