یہ میرا وطن میری جان بھی ایمان بھی ہے
یہ بچوں کی میرے شان بھی ہے ارمان بھی ہے
یہ چاند ستارے کا پرچم بے شک ہاں ہماری عزت ہے
ہم اسکے سائے میں ہیں زندہ ہر آن ہماری شوکت ہے
سچ کہہ دوں تو عظمت کا نشاں ہاں اسکا چاند ستارہ ہے
یہ عزت دنیا بھر میں ہے ہاں ہاں یہ مان ہمارا ہے
یہ چاند ستارہ اللہ کا اس دھرتی پر احسان بھی ہے
اس خوں میں روانی اس سے ہےلاریب ہماری جان بھی ہے
اس دھرتی پر سورج کی طرح روشن یہ نظارے ہیں سارے
خوشبو ہو پھول ہوائیں ہوں موسم یہ ہمارے ہیں سارے
یہ دھرتی ماں کی صورت ہے گلیوں کو اس کی سنواریں گے
ہم اپنے عزم و ہمت سے ہاں اس کے چمن کو نکھار یں گے
ہم اپنے نزاکت فن سے اسے ہر رنگ بہار کا دے دیں گے
گلشن میں بیاباں میں اسکے ہر انگ بہار کا دے دیں گے
نزاکت شکیلہ













