معروف شاعر طاہرحنفی کے دو شعری مجموعوں کی تقریب پذیرائی

0
1206

اسلام آباد
دارالحکومت کی فعال ادبی تنظیم اشارہ انٹرنیشنل کے زیراہتمام معروف شاعر طاہرحنفی کے دو شعری مجموعوں “خانہ بدوش آنکھیں” اور”یرغمالِ خاک”
کی تقریب پذیرائی
جمعہ 26 نومبر 2021ء بروز جمعہ سہ پہر ڈھائی بجے
کانفرنس ہال، اکادمی ادبیات، اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے
جس کی صدارت ممتاز شاعر جناب خاور اعجاز کریں گے جب کہ
جناب محمد سلیم بیگ چیئرمین پیمرا مہمان خصوصی ہوں گے
ڈاکٹر یوسف خشک چیئرمین اکادمی ادبیات اور جناب حسن عباس رضا مہمان اعزاز اور طاہرحنفی کے فن اور شخصیت پر
اظہار خیال کرنے والے معروف لکھاریوں میں جناب فاروق عادل، سید جاوید علی ، محترمہ عائشہ مسعود، جناب داؤد کیف اور ڈاکٹر سعدیہ کمال شامل ہیں تقریب کا آغاز اشارہ انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر جنیدآزر کے خیر مقدمی کلمات سے ہو گا.

SHARE

LEAVE A REPLY